بسنت کے موقع پر لاہور کے 13 اسپتالوں کو ہائی الرٹ جاری

بسنت کے موقع پر لاہور کے 13 اسپتالوں کو ہائی الرٹ جاری
کیپشن: بسنت کے موقع پر لاہور کے 13 اسپتالوں کو ہائی الرٹ جاری

ویب ڈیسک: لاہور میں بسنت میلہ سجنے کو تیار ہے۔ جس کے مدنظر محکمہ صحت پنجاب نے لاہور کے 13 اسپتالوں کو ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے 13 سرکاری اسپتال 6-8 فروری تک ہائی الرٹ رہیں گے۔ تمام اسپتالوں کو میڈیکل، نرسنگ، پیرامیڈیکل اسٹاف کو موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ اسپتالوں کو ادویات، ڈرپس، ویکسین، سرجیکل سامان کی دستیابی مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ 

اس کے علاوہ بلڈ بیگس، خون عطیہ کرنے والے افراد کی فہرست تیار کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ 

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بسنت کے لیے اسپتالوں میں بیڈز مختص کیے جائیں۔ ایکسرے، الٹراساؤنڈ، سی ٹی اسکین، ایم آر آئی مشین کو فنکنشل رکھا جائے۔ تمام اسپتالوں میں فعال موبائل اور ٹیلی فون کنکشن موجود ہوں۔

تمام اسپتالوں کو پلان تیار کرکے فوری محکمہ صحت پنجاب جمع کروانے کا حکم بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 

Watch Live Public News