(ویب ڈیسک ) کابینہ ڈویژن کی 26 دسمبر کی مقامی تعطیل کے حوالے سے وضاحت آگئی۔
26 دسمبر بروز جمعہ وفاقی حکومت کے دفاتر کھلے رہیں گے۔اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ 26 دسمبر بروز جمعہ وفاقی حکومت اور اداروں کے لیے ورکنگ ڈے ہوگا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے 26 دسمبر کو مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔