وزیر اعظم کی مذاکرات کی پیشکش، تحریک تحفظ آئین پاکستان نےمذاکرات کیلئے آمادگی ظاہر کردی

وزیر اعظم کی مذاکرات کی پیشکش، تحریک تحفظ آئین پاکستان نےمذاکرات کیلئے آمادگی ظاہر کردی

(ویب ڈیسک ) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے  آئین، جمہوریت ، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے لیے مذاکرات  پر آمادگی ظاہر کردی۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے نئے میثاق بنانے پر بھی اتفاق کر لیا۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس آج اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں وائس چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، اسد قیصر، مصطفیٰ نواز کھوکھر، ساجد ترین اور حسین یوسفزئی  نے  شرکت کی۔

اپوزیشن  نے 2 روزہ قومی کانفرنس اور 8 فروری یوم سیاہ پر تفصیلی مشاورت کی ۔اجلاس میں  8 فروری کو ملک بھر اور دنیا میں یوم سیاہ اور ہڑتال کی حکمت عملی پر غور کی گیا۔

وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش بھی اجلاس میں زیر غور آئی۔ملک کو سیاسی و معاشی بحران سے نکالنے کے لیے نئے میثاق کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔شفاف انتخابات، نئے الیکشن کمشنر اور پارلیمانی بالادستی نئے میثاق کا حصہ ہوں گے۔

محمود خان اچکزئی  نے  1973 کے آئین پر تمام جماعتوں کے اتفاق پر زور دیا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے نئے میثاق پر عمران خان کے دستخط کرانے کی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان بھی کردیا۔

Watch Live Public News