اسمگلروں کی لڑائی کو پاکستان میں ایرانی کارروائی قرار دینے کا بھارتی ایجنڈا بے نقاب

اسمگلروں کی لڑائی کو پاکستان میں ایرانی کارروائی قرار دینے کا بھارتی ایجنڈا بے نقاب
سورس: ویب ڈیسک

 ویب ڈیسک: پاکستان میں اسمگلروں کی آپس کی فائرنگ کو ایرانی کارروائی قرار دینے کا بھارتی اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا ایجنڈا بے نقاب ہوگیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا اور چند غیر ملکی ذرائع ابلاغ جھوٹا پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں کے ایرانی فورسز نے پاکستانی سرزمین پر جیش العدل کا کوئی کمانڈر مارا ہے، پاکستانی سر زمین پر ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا، اصل میں اسمگلر گروپس کی کراس فائرنگ کے نتیجے میں ایک واقعہ کو فالس فلیگ آپریشن کے طور پر پیش کر کے جھوٹا بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن مرگ برگ سر مچار کی حفت مٹانے کے لئے طرح طرح کے جھوٹے بیانیے گھڑے جا رہے ہیں،  متوقع طور پر  ہندوستانی میڈیا اِس خبر کو بڑھ چڑھ کر پھیلا رہا ہے۔

Watch Live Public News