آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا آغاز

آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا آغاز

(ویب ڈیسک )  پاکستان میں آذربائیجان کی جانب سے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا آغاز  ہوگیا۔

آذربائیجان  نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ایل این جی فریم ورک معاہدے میں ترمیمی معاہدے پر دستخط  کردیے گئے۔اس کے علاوہ  اسٹیٹ آئل کمپنی آذربائیجان اور دیگر مفاہمتی یادداشتوں پر بھی  دستخط کیے گئے ۔

پاکستان اور آذربائیجان نے دوطرفہ تجارت میں اضافے اور مشترکہ دفاعی پیداوار کے فروغ پر اتفاق بھی  کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف  نے  آذربائیجان کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی اور  سرمایہ کاری اور تعاون کے منصوبوں کی خود نگرانی کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر اعظم شہبا زشریف نے کہا کہ  ترقی کی رفتار میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دی جائے گی۔

Watch Live Public News