ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈنے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈنے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ نے پاکستان2 وکٹوں سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق پالی کیلے میں کھیلے جانے والے میچ میں  پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 164 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بابر اعظم 25، فخر زمان 25، شاداب خان 23، صائم ایوب 7 جبکہ سلمان علی آغا 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے  لیام نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جوفرا  اور جیمی نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عادل نے 1 شکار کیا۔

انگلینڈ کی جانب سےہیری بروک کی شاندار سنچری وہ  100 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ول جیکس 28  رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کا شاندار کم بیک 4 شکار کیے جبکہ عثمان طارق نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان کی ٹیم کی مکمل لائن اپ:
 سلمان آغا (کپتان)،  صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، صائم ایوب، فخر زمان، عثمان خان، شاہین آفریدی، سلمان مرزا، عثمان طارق، محمد نواز، شاداب خان

دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ سپر 8 مرحلے میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا، جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔

Watch Live Public News