(ویب ڈیسک )ای سی سی اجلاس میں مقامی گندم کی نئی ریزرو قیمت 4,150 روپے فی من مقرر کردی گئی جبکہ درآمدی گندم کی ریزرو قیمت 3,800 روپے فی 40 کلو طے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔جس میں پاسکو کے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم اسٹاک کی فروخت کی منظوری دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق مقامی گندم کی نئی ریزرو قیمت 4,150 روپے فی من مقرر کی گئی ہے جبکہ درآمدی گندم کی ریزرو قیمت 3,800 روپے فی من ہے۔ گندم کی فروخت فرسٹ اِن فرسٹ آؤٹ بنیاد پر ہوگی۔
اجلاس میں سابقہ پی ڈبلیو ڈی منصوبوں کیلئے 53 کروڑ 60 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور دی گئی۔فنڈز پنجاب اور خیبرپختونخوا کو جاری کیے جائیں گے۔سی انرجیکو سے متعلق پیٹرولیم لیوی رپورٹ مزید تفصیلی بریفنگ کیلئے واپس کردی گئی۔