ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ نے پاکستان ایگری کلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن لمیٹڈ ( پاسکو) کو رواں سال دسمبر تک ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ نے پاسکو کے ملازمین کے لیے خصوصی پیکیج کی بھی منظوری دی ہے، جس کے تحت ملازمین کے لیے 4 ارب 18 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسکو کے مستقل ملازمین کی تعداد تقریباً 1100 ہے، جن کے لیے پیکیج تیار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سیلاب سے متاثرہ گندم کے ذخائر کو بھی نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاسکو کے خاتمے سے متعلق دیگر انتظامی امور بھی مرحلہ وار مکمل کیے جائیں گے۔