وفاقی حکومت کا 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
کیپشن: وفاقی حکومت کا 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک:  وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی ضرورت پوری کرنے کے لیے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین کے مطابق گندم کی درآمد سرکاری شعبے کے ذریعے کی جائے گی یا نجی شعبے کو اجازت دی جائے گی، اس بارے میں حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں ہوگا۔

رانا تنویر حسین نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں گندم کی درآمد سے متعلق حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق صوبوں نے گندم کی ضروریات سے بھی آگاہ کردیا ہے، جن میں پنجاب نے 8 لاکھ ٹن، سندھ نے 7 لاکھ ٹن جبکہ خیبرپختونخوا نے 5 لاکھ ٹن گندم کی ضرورت ظاہر کی ہے۔

Watch Live Public News