لاہور نے بدعنوان نگران وزیراعلیٰ کو مسترد کر دیا، عمران خان

لاہور نے بدعنوان نگران وزیراعلیٰ کو مسترد کر دیا، عمران خان
سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لاہور نے بدعنوان نگران وزیراعلیٰ کو مسترد کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں لاہور نے بدعنوان نگران وزیراعلیٰ کو مسترد کر دیا، یہ نگران وزیراعلیٰ تحریک انصاف سے نفرت کرنے والا، سابق آرمی چیف کا پیادہ، رجیم چینج کی سازش کا اصل معمار ہے۔ عمران خان نے کہا نگران وزیراعلیٰ کی تقرری نیوٹرل کیئرٹیکر کے تصور کی نفی کرتی ہے، آج پاکستان میں انصاف، اخلاقیات اور اخلاقی اصولوں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔