امریکا نے ٹرمپ کے نیٹو سے متعلق بیان پر برطانوی وزیراعظم کی تنقید مسترد کر دی

امریکا نے ٹرمپ کے نیٹو سے متعلق بیان پر برطانوی وزیراعظم کی تنقید مسترد کر دی
کیپشن: امریکا نے ٹرمپ کے نیٹو سے متعلق بیان پر برطانوی وزیراعظم کی تنقید مسترد کر دی

ویب ڈیسک: امریکا نے نیٹو سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی تنقید کو مسترد کر دیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے افغانستان جنگ کے دوران غیر امریکی نیٹو افواج کے حوالے سے ٹرمپ کے بیانات کی سخت مذمت کی تھی، جسے وائٹ ہاؤس نے بے بنیاد قرار دیا۔

وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ نے درست کہا، نیٹو کے لیے امریکا نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور دیگر ممالک سے زیادہ کردار ادا کیا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہیں یقین نہیں کہ اگر امریکا کو کسی بڑے خطرے کا سامنا ہو تو نیٹو اس کے دفاع کے لیے موثر ثابت ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو نے افغانستان میں فوجی بھیجے لیکن وہ جنگی محاذ سے دور رہے۔

Watch Live Public News