ملک میں کورونا کے مزید 32مریض جاں بحق

ملک میں کورونا کے مزید 32مریض جاں بحق
اسلام باد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 32مریض جابحق ہوئے. این سی او کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 1841میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 54122 ہو گئی ہے. ملک بھر میں کورونا کے 9 لاکھ 24782مریض صحتیاب ہو چکے ہیں. ملک میں 1001875مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں. ملک بھر میں کورونا سے تاحال22971اموات ہو چکی ہیں. 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 37636ٹیسٹ کئے گئے.

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔