ملزمہ ٹک ٹاکر بابرہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

ملزمہ ٹک ٹاکر بابرہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

ویب ڈیسک: کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی/  ٹک ٹاکر بابرہ سے منشیات برآمد اور منشیات سپلائی کرنے کا مقدمہ, پولیس نے گرفتار ملزمہ بابرہ کو عدالت میں پیش کردیا.

تفصیلات کےمطابق  عدالت نے ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ  ملزمہ سے مزید تفتیش کرنی ہے، ملزمہ کا سی آر او بھی کروانا ہے۔

ملزمہ ماڈل اور ٹک ٹاکر ہے، ملزمہ سے منشیات برآمد کی گئی ہے، ملزمہ کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ   ٹک ٹاکر نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا، گرفتار ملزمہ نے انکشاف کیا کہ پوش علاقوں میں پارٹیوں میں آناجانا شروع کیا،وہاں سے آئس اورکوکین کا نشہ کرنے لگی اورمنشیات کی سپلائی کا کام بھی شروع کیا۔

منشیات فروش ملزمہ بابرہ عرف بیبو بلوچ دخترمحمد رانجھا کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آئس برآمد ہوئی تھی۔ 

Watch Live Public News