ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت میں واقع ایک مسجد میں خودکش حملے کے بعد ملک بھر کی وکلا تنظیموں کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے آج یومِ سوگ منانے اور مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب سندھ بار کونسل نے بھی اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آج یومِ سیاہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ادھر لاہور بار ایسوسی ایشن نے بھی واقعے کے خلاف آج عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت لاہور بار سے تعلق رکھنے والے وکلا آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترلائی کلاں میں غازی شاہ امام روڈ پر واقع امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 32 افراد شہید جبکہ 169 زخمی ہو گئے ہیں، جن میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔