کورونا ویکسین ایسٹرازینیکا کیلئے ضابطہ کار کی منظوری

کورونا ویکسین ایسٹرازینیکا کیلئے ضابطہ کار کی منظوری

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی ویکسین ایسٹرازینیکا کیلئے ضابطہ کارکی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق ایسٹرازینیکا ویکسین ایس او پیز کی منظوری نیشنل ایکسپرٹ کمیٹی نے دی۔

ضابطہ کار کے مطابق گائیڈ لائنز کے مطابق ایسٹرازینیکا ویکسین 18 سال سے زائد عمر افراد کو لگائی جا سکے گی۔ ایسٹرازینیکا ویکسین حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے محفوظ ہے، ویکسین بخار میں مبتلا فرد کو نہیں لگائی جاسکے گی۔ گائیڈ لائنز کے مطابق ویکسین لگوانے والے افراد کو سر درد، جسم میں درد اور ہلکا بخار ہوسکتا ہے۔

گائیڈ لائنز میں بتایا گیا ہے کہ ایسٹرازینیکا ویکسین کورونا پازیٹو مریضوں کو نہیں لگائی جاسکے گی۔ ویکسین کورونا سے صحتیاب افراد کو لگائی جا سکے گی جبکہ ویکسین کو 2 تا 8 درجہ حرارت پر محفوظ رکھنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ایسٹرازینیکا ویکسین ہیلتھ ورکرزاورشہریوں کو لگائی جائے گی جس کی 2 خوراکوں میں 12 ہفتے کا وقفہ ہوگا جبکہ یہ ویکسین پاکستان کو کوویکس کی جانب سے مفت ملے گی۔ عالمی ادارہ صحت پہلے ہی ایسٹرازینیکا ویکسین کو ہنگامی استعمال کی اجازت دے چکا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔