ویب ڈیسک: رمضان المبارک کا تقریباً آدھا مہینہ گزر چکا ہے جس کے ساتھ بازاروں میں بھی رش بڑھ چکا ہے جبکہ عوام کی نظریں عیدالفطرکی چھٹیوں پر مرکوز ہے کہ اس بار کتنی ہوں گی۔
پاکستان میں رواں سال عید الفطر کے موقع پر ممکنہ طور پر طویل چھٹی ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان میں عید کے موقع پر ملنے والی تعطیلات کی ممکنہ تعداد کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ پاکستان میں عیدالفطر کے موقع پر 6 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے تاہم حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے,عام طور پرعید کی چھٹیوں کا آغاز عید سے ایک روز قبل ہوتا ہے لہذا اگر 10 اپریل بروز بدھ کو عید ہوتی ہے تو عید کی چھٹیاں منگل سے شروع ہوں گی۔
اس صورت میں حکومت کی جانب سے منگل سے جمعہ تک 4 چھٹیاں دی گئیں تو ویک اینڈ ملا کر کل 6 چھٹیاں بن جائیں گی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے عید الفطر 2024 کی ممکنہ تاریخ کی خبروں پر وضاحت بھی دے دی ہے۔
وضاحت میں کہا گیا ہےکہ سوشل میڈیا پر عیدالفطرکی ممکنہ تاریخ کی خبرمیں صداقت نہیں ہے، ہماری جانب سےکوئی پیشگوئی یا اعلان نہیں کیا گیا،عید کےچاندکا اعلان رویت حلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔
واضح رہےکہ میڈیا رپورٹس کےمطابق ماہرین فلکیات کی جانب سےملک بھرمیں 11 اپریل کو عیدالفطرمنائےجانےامکان ظاہر کیا گیا تھا،تاہم میٹ کی آفس کی جانب سے کسی اعلان یا پیشگوئی کی خبروں کو مسترد کردیا گیا ہے۔