ویب ڈیسک: متروکہ وقف املاک بو رڈ نے گور دوارہ کرتار پورصاحب کی تزئین وآرائش کیلئے پانچ کروڑ65لاکھ 85ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ منظوری بورڈ کے حالیہ اجلاس میں دی گئی۔ جو چیئر مین ڈاکٹر عطا الر حمن کی زیرصدارت منعقد ہوا۔
ڈپٹی سیکرٹری پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کرتار پور نے اجلاس کو بتا یا کہ یہ معاملہ سب کمیٹی کے اکیس فروری کے اجلاس میں زیربحث آیا تھا۔جہاں پر بریف کیا گیا کہ پراجیکٹ گیارہ ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا تھا۔ کورونا کے دوران یہ گور دوارہ نا ن فکنشنل رہا جس کی وجہ سے تزئین وآرائش کے ایشوز پیدا ہوئے ہیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد کرتار پور کا وزٹ کر رہی ہے جس میں بیرون ملک سے بھی سکھوں کی بڑی تعداد بھی شا مل ہے۔بورڈ کے ممبر بریگیڈ ئر اختر نواز جنجوعہ کے سوال پر بتایا گیا کہ گور دوارہ میں 80دکانیں تعمیر کی جاچکی ہیں۔بورڈ نے 2024.25کے بجٹ پر نظر ثانی کرتے ہوئے56اعشاریہ585ملین روپے کی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی۔