ترکیہ: عدالت نے میئراستنبول کو مقدمے کی سماعت تک جیل بھیج دیا

ترکیہ: عدالت نے میئراستنبول کو مقدمے کی سماعت تک جیل بھیج دیا
کیپشن: ترکیہ: عدالت نے میئراستنبول کو مقدمے کی سماعت تک جیل بھیج دیا

ویب ڈیسک: ترکیہ کی عدالت نے استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کو بدعنوانی کی تحقیقات کے مقدمے کی سماعت تک اتوار کو جیل بھیج دیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے سرکاری میڈیا اور دیگر نشریاتی اداروں نے اطلاع دی ہے کہ ’یہ اقدام ملک میں ایک دہائی سے زائد عرصے میں سب سے بڑے مظاہروں کو بھڑکانے کا سبب بن سکتا ہے۔‘

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان کے سب سے بڑے سیاسی حریف امام اوغلو کو عدالت کے فیصلے کے تحت جیل بھیجا گیا ہے۔ اس فیصلے پر اپوزیشن پارٹی، یورپی رہنماؤں اور ہزاروں مظاہرین نے سخت تنقید کرتے ہوئے اسے سیاسی طور پر جانبدار قرار دیا ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ ’ امام اوغلو اور کم از کم 20 دیگر افراد کو بدعنوانی کے مقدمے کے سلسلے میں جیل بھیجا گیا ہے جبکہ دہشت گردی سے متعلق ایک اور تفتیش کا فیصلہ ابھی باقی ہے۔‘

استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو نے اتوار کو کہا کہ ’وہ جھکنے والے نہیں حالانکہ عدالت نے انہیں کرپشن سے متعلق تحقیقات پر جیل بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

امام اوغلو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ’میں ثابت قدم ہوں اور جھکوں گا نہیں، ہم سب مل کر ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر جمہوریت پر لگے اس سیاہ دھبے کو مٹائیں گے۔‘

Watch Live Public News