ویب ڈیسک: فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے خیبرپختونخواہ کے مختلف اضلاع میں یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
اس سلسلہ میں قلعہ بالاحصار پشاور میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل انجم ریاض نے یادگار شہیداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر پرچم کشائی کی سادہ مگر پروقار تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔
ضلع خیبر، درہ آدم خیل، اورکزئی، مہمند، باجوڑ، دیر، سوات اور چترال میں یوم پاکستان کی مناسبت سے سکولوں میں تقریبات کے دوران طلباء اور طالبات کی جانب سے تقریروں کے ذریعہ وطن عزیز اور آزادی کی اہمیت کے حوالے سے خصوصی تقریریں کی گئیں۔
اس اہم دن کے موقع پر خصوصی ریلیوں کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں پاک فوج، فرنٹیئر کور نارتھ اور ضلعی انتظامیہ کے حکام سمیت طلباء و طالبات، مقامی عوام اور اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
ریلیوں میں شرکاء کی جانب سے مختلف بینرز کے ذریعہ یوم پاکستان کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔
23 مارچ کے دن کے حوالے سے خیبرپختونخواہ کی عوام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ امن اور ترقی کے لئے اپنا کردار اداکرتے رہیں گے