(ویب ڈیسک )ترک حکومت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پانچ دنوں سے جاری مظاہروں میں 1,133 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترکیہ کی حکومت کا کہنا ہے کہ لوگ احتجاج کے حق کا "غلط استعمال" کر رہے ہیں، اور خبردار کیا ہے کہ "سڑکوں پر دہشت گردی" برداشت نہیں کی جائے گی۔
خیال رہے کہ احتجاج اس وقت شروع ہوا جب بدھ کے روز استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو (جو ترک صدر اردوان کا مخالف ہے) کو بدعنوانی کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔
اس حوالے سے امام اوغلو کا کہنا ہے کہ الزامات سیاسی طور پر محرک ہیں۔
ترکیہ کی مرکزی اپوزیشن جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی (CHP) نے امام اوغلوکو ان کی گرفتاری کے باوجود 2028 کے صدارتی انتخابات کے لیے اپنا باضابطہ امیدوار نامزد کردیا ہے۔
یاد رہے کہ ترکیہ کے صدارتی انتخابات 2028 میں شیڈول ہیں ۔