(ویب ڈیسک ) وزیراعلی مریم نواز کے اچانک جناح ہسپتال پہنچنے پر شکایات کے انبار لگ گئے ۔
وزیراعلی مریم نواز نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا۔ بد انتظامی پر ایم ایس کو معطل کرنے کا حکم دےدیا اور پرنسپل کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
مریم نواز کے اچانک جناح ہسپتال پہنچنے پر شکایات کے انبار لگ گئے۔وزیراعلی مریم نواز نے میڈیسن سٹور کا بھی معائنہ کیا۔میڈیسن سٹور میں ادویات موجودہونے کے باوجود مریضوں کو محروم رکھنے پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا۔
مریم نواز نے جناح ہسپتال ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا۔جہاں انہوں نے مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت کی۔ وزیراعلی مریم نواز نے مریضوں کو ملنے والے نسخے اور میڈیسن چیک کیں۔بزرگ مریضہ نے مریم نواز کو ڈھیروں دعائیں دیں۔وزیر اعلی مریم نواز نے خاتون مریضہ کو گلے لگا کر تسلی دی۔
وزیراعلی مریم نوازنے میڈیسن اور طبی ٹیسٹ کے بارے میں دریافت کیا۔ جناح ہسپتال میں مریضوں نے ایمرجنسی میں ادویات نہ ملنے اور دیگر شکایات بھی کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے صفائی اور دیگر امور کا بھی جائزہ لیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ایمرجنسی وارڈ میں میڈیسن نہ ملنے پر ناراضگی اظہار کیا۔