ویب ڈیسک: پاکستان کے معمر ترین ویلڈر نسیم الدین نے 74 سال کی عمر میں تیسرا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر کے منفرد اعزاز حاصل کر لیا۔
انہوں نے ہاتھ میں انڈا تھام کر 38 ماربل ٹائل توڑ کر نیا ریکارڈ بنایا، جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 30 ٹائلز کا تھا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ حکام نے ان کا یہ کارنامہ باضابطہ طور پر تسلیم کرتے ہوئے اپنی ویب سائٹ پر درج کر دیا ہے۔
نسیم الدین اس سے قبل مُکے سے 163 اخروٹ توڑنے اور ایک ہاتھ سے سیب کچلنے کے عالمی ریکارڈ بھی قائم کر چکے ہیں۔
ان کے بیٹے راشد نسیم 150 سے زائد عالمی ریکارڈز کے ساتھ دنیا میں سب سے زیادہ ریکارڈ بنانے والی شخصیت ہیں، جبکہ خاندان کے دیگر افراد بھی متعدد عالمی اعزازات اپنے نام کر چکے ہیں۔
نسیم الدین نے اپنا یہ ریکارڈ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں اور پاکستان کے نام کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی تمام محب وطن پاکستانیوں کے لیے ہے۔