ویب ڈیسک: جرمنی کے صدر فرینک والٹر اشٹائن مائر نے امریکا کی ایران جنگ کو تباہ کن سیاسی غلطی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔
برلن میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جنگ کا آغاز غیر قانونی اور بلا جواز تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ فوری حملے کا جواز قابلِ قبول نہیں، یہ ایک ایسی جنگ ہے جس سے بآسانی بچا جا سکتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مقصد ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا تھا تو یہ اقدام غیر ضروری تھا۔