انہوں نے لکھا کہ پاکستانی روپیہ ٹکا ٹوکری ہو گیا ہے، معلوم نہیں ڈالر کہاں پر رکے گا، مسئلہ اقتصادی ہے، سازش کے تحت سیاسی بنا دیا گیا ہے تاکہ مصنوعی بجٹ پیش کیا جا سکے۔ شیخ رشید نے بتایا کہ اگر عدلیہ بھی آبدیدہ اور بے بس ہوگئی تو پھر ملک کا اللہ ہی وارث ہے، ساری قوم 9 مئی کے واقعہ کی مذمت کرتی ہے اور ملزموں سے کوئی ہمدردی نہیں رکھتی ہے لیکن چادر چار دیواری اور خواتین کا احترام بھی ضروری ہے۔جیل سےرہائی تحریری سیاسی توبہ کی مرہون منت ہےساری قوم9مئی کےواقعہ کی مذمت کرتی ہےاورملزموں سےکوئی ہمدردی نہیں رکھتی لیکن چادراورچاردیواری اورخواتین کااحترام ضروری ہےمیرےخیال میں لیول پلائنگ فیلڈ ہوچکاہےاگرنہیں ہواتو15 جون تک ہوجائےگا اب سیلکشن ختم اورالیکشن ہونےچاہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 24, 2023
ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں لیول پلیئنگ فیلڈ ہوچکا ہے، اگر نہیں ہوا تو 15 جون تک ہو جائے گا ، اب سلیکشن ختم اور الیکشن ہونے چاہئیں ۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میں نے کلاشنکوف کے جھوٹے مقدمے میں 7 سال قید کاٹی، کڑیاں والا قتل اور 2 مرتبہ ختم نبوت میں بھی سسرال گیا ہوں اور اب پھر جانے کو تیار ہوں، جب تک گرفتار نہیں ہوتا روزانہ ٹوئٹ جاری رہے گی ۔آج کل پریس کانفرنس نہیں پریشرکانفرنس ہورہی ہیں2-3 مہینےسسرال جیل کاٹنے سے قیامت نہیں آجاتی میں نے کلاشن کوف کےجھوٹے مقدمے میں7سال قید کاٹ کاٹی کڑیاں والا قتل اور 2 مرتبہ ختم نبوت میں بھی سسرال گیا ہوں اور اب پھر جانے کو تیار ہوں جب تک گرفتار نہیں ہوتا روزانہ ٹوئٹ جاری رہے گی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 24, 2023