ویب ڈیسک:مودی کی جنگی جنونیت نے عبادتگاہوں کو بھی نہ چھوڑا۔۔ سوئٹزرلینڈ میں قائم سکھ تنظیم " موومنٹ اگینسٹ اٹروسٹیز اِن انڈیا" (MAAR) نے ننکانہ صاحب پر مبینہ بھارتی ڈرون حملے کے خلاف عالمی فوجداری عدالت (ICC) میں باضابطہ شکایت درج کرادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں قائم سکھوں کی نمائندہ تنظیم " موومنٹ اگینسٹ اٹروسٹیز اِن انڈیا" (MAAR) کابھارتی فوج کے مبینہ ڈرون حملے پر عالمی فوجداری عدالت سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔شکایت میں 7 اور 8 اپریل 2025 کی درمیانی شب ننکانہ صاحب پر مبینہ بھارتی ڈرون حملے کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔
سکھ تنظیمMAAR نے یاد دہانی کروائی کہ بھارت نے 1971 میں کرتارپور صاحب پر بھی بم گرایا تھا،مذہبی مقامات پر حملے بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، ننکانہ صاحب پر حملہ سکھ برادری کی مذہبی آزادی پر حملہ ہے۔
سکھ تنظیم نے کہا کہ بھارت سکھوں کے مقدس مقامات کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے،مقدس مذہبی و ثقافتی مقامات کا ہر حال میں تحفظ لازم ہے، خصوصاً سیاسی یا عسکری کشیدگی کے دوران۔