ویب ڈیسک: امریکا نے شام پر عائد اقتصادی پابندیاں باضابطہ طور پر اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کو امریکا اور شام کے تعلقات میں ممکنہ بہتری کی سمت ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ا مریکا نے شام پرعائد پابندیاں باضابطہ طور پراٹھالی ہیں، شام کو مستحکم ملک بننے کے لیے کام جاری رکھنا چاہیے۔
امریکی وزیرخزانہ نے کہا کہ امریکی اقدامات شام کو استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
180 دن کی رعایت، تعلقات کی بحالی کی امید،امریکی وزیر خارجہ
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ شام پرعائد پابندیوں میں 180 دنوں کی چھوٹ دی گئی ہے، پابندیاں اٹھانا امریکا اورشام کے تعلقات بحالی کی جانب پہلا قدم ہے۔

علاقائی صورتحال پر مثبت اثرات کی توقع
عالمی تجزیہ کاروں کے مطابق اس فیصلے سے شام کی اقتصادی بحالی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔علاقائی کشیدگی میں کمی اور انسانی بنیادوں پر امداد کی راہ بھی کھل سکتی ہے۔ امریکا کا یہ قدم بین الاقوامی تعلقات میں ایک نرم مؤقف کی عکاسی کرتا ہے۔