لاہور؛ خاتون کو بچوں سمیت اغوا کرنے والے ملزمان گرفتار

لاہور؛ خاتون کو بچوں سمیت اغوا کرنے والے ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقہ ڈیفنس اے میں خاتون کو اغواء کرنے کا معاملہ، لاہور پولیس کا فوری ایکشن، ملزم گرفتار، بیوی اور تین بچے بحفاظت بازیاب۔

ملزم ایوب کو ضلع وہاڑی کی تحصیل لڈن  سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے ساتھیوں کی مدد سے بیوی اور بچوں کو ڈیفنس سے اغواء کیا تھا، ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لے کر سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی ۔

ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ریکی کر کے گرفتار کیا گیا،ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز  کا کہنا تھا کہ مغویہ کو بچوں سمیت بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا،وقوعہ میں استعمال ہونے والی مہران گاڑی نمبری 6613 بھی برآمد کر لی گئی۔ 

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز  کا دو ٹوک الفاظ میں واضح کہنا تھا کہ قانون کو ہاتھ لینے والے کسی بھی رعائت کے مستحق نہیں۔ 

Watch Live Public News