مکہ، مدینہ میں نماز استسقا کے بعد ابر رحمت برس پڑا

مکہ، مدینہ میں نماز استسقا کے بعد ابر رحمت برس پڑا
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نماز استسقا کے بعد ابر رحمت برس پڑا۔ تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت دیگر شہروں میں موسلا دھاربارش ہوئی ہے۔ پانی جمع ہونے کے باعث مکہ ۔ جدہ ہائے وے کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ طوفانی بارش کے بعد جدہ میں تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے ہیں اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے ۔ اس کےعلاوہ سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کر دہ ایڈوائزری میں زائرین اورعام لوگوں سے بھی کہا گیا ہے کہ جدہ ائیرپورٹ پر آنے سے قبل متعلقہ ائیرلائن سے فلائٹ کا اسٹیٹس معلوم کر لیں ۔ شدید بارش کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے اور متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں ہیں یا روانگی اور آمد میں تاخیر ہوئی ہے ۔خیال رہے کہ چند روز قبل خادم حرمین شریفین کی ہدایت پر سعودی عرب میں بارش کے لیے نماز استسقا ادا کی گئی تھی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔