صدر مملکت عارف علوی نے اپنے ٹوئٹ میں ارشد شریف کی وفات کو پاکستان اور صحافت کا بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ ارشد شریف کے اہل خانہ بشمول ان کے چاہنے والوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت ملے۔I lost friend, husband and my favourite journalist @arsched today, as per police he was shot in Kenya.
— Javeria Siddique (@javerias) October 24, 2022
Respect our privacy and in the name of breaking pls don't share our family pics, personal details and his last pictures from hospital.
Remember us in ur prayers. pic.twitter.com/wP1BJxqP5e
کینیا پولیس کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے، تاحال ارشد شریف کے قتل کے واقعے سے متعلق مزید تفصیل سامنے نہیں آسکیں ہیں تاہم کینیا کی مقامی پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جا ری ہیں۔ ارشد شریف کو حکومت پاکستان کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔ مختلف صحافیوں کی طرف سے ارشد شریف کی کینیا میں موت کے واقعے سے متعلق تعزیتی ٹویٹ کیے گئے ہیں۔Arshad Sharif’s death Is a great loss to journalism and Pakistan.
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) October 24, 2022
May his soul rest in peace and may his family, which includes his followers, have the strength to bear this loss
إِنَّا لِلّهِ وانا الیہ راجعون