کے الیکٹرک صارفین کیلئے بری خبر، بجلی 12 روپے فی یونٹ مہنگی

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بری خبر، بجلی 12 روپے فی یونٹ مہنگی
کراچی : نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 12 روپے68 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔ کے الیکٹرک صارفین کیلئے بری خبر ،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 12 روپے68 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔ نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔ کے الیکٹرک کے مالی سال 22-2021 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے گئی، چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 14 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تھی، نیپرا اتھارٹی نے 31 اگست کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر سماعت کی تھی۔ اتھارٹی نے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فیصلہ جاری کر دیا۔ نیپرا نے کہا ہے کہ پرانی پریکٹس کے تحت حکومت پورے ملک میں یکساں ٹیرف برقرار رکھتی ہے، ٹیرف میں فرق کو سبسڈی کے ذریعے ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔