ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے 11 اسسٹنٹ کمشنر کے تبادلے کردیے ، اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ شاذیہ رحمان کو سیکشن افسر آئی اینڈ ایس تعینات کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ صدف اکبر کو اے سی شورکوٹ تعینات کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین محمد ریاض کو اے سی گوجرہ تعینات کردیا ۔
اسسٹنٹ کمشنر ویہاڑی احسن ممتاز کی خدمات سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کے سپرد کردیں ، اسسٹنٹ کمشنر شرقپور انعم اکرم کو اے سی وہاڑی تعینات کردیا ۔
اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ سعدیہ جمیل کو اے سی شرقپور تعینات کردیا ، شینا اعظم کو اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ تعینات کردیا ۔
اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں شعیب شفیع کہ خدمات پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے سپرد کردیں ، فہد نور کو اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں تعینات کیا گیا۔
اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنرتونسہ محمد ندیم کو سیکشن افسر ہیومن رائٹس اینڈ مینیورٹی افئیرز تعینات کردیا ، تقرری کے منتظر محمد جنید خان کو اسسٹنٹ کمشنر تونسہ تعینات کردیا، محکمہ ایس اینڈ جی اے نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔