مہلک کورونا وائرس سے مزید 50 مریض جاں بحق

مہلک کورونا وائرس سے مزید 50 مریض جاں بحق
اسلام آباد ( ویب ڈیسک  )پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے جب مثبت کیسز کی شرح صرف ایک دن میں کم ہو کر پانچ فیصد سے تقریبا چار فیصد تک آگئی ہے، مہلک کورونا وائرس سے مزید 50 مریض جاں بحق ، ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 27 ہزار 482 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 52ہزار 788افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے افسوسناک طور پر 2ہزار 233مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جنہیں فوری طور پر قرنطینہ کر دیا گیا ۔ https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1441212168922304518 پاکستان بھر میں اس وقت 4ہزار 409مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2ہزار 789کورونا کے مریض صحت مند ہوئے، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح پانچ فیصد سے کم ہو کر 4.23 فیصد تک آگئی ہے، جبکہ این سی او سی کی طرف سے مسلسل عوام کو کورونا ویکسین لگوانے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔