آبادی میں اضافہ پاکستان کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے

آبادی میں اضافہ پاکستان کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سربراہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگلے سال کو آبادی کنٹرول کرنے کے حوالے سے منایا جانا چاہیے، آبادی میں اضافہ پاکستان کے لئے ابھرتے ہوئے بڑے چیلنج کا باعث ہے ، تیزی سے بڑھتی آبادی اور کم ہوتے وسائل دونوں یکساں نوعیت کے خطرات ہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ آبادی میں اضافہ جبکہ وسائل اور آمدن میں کمی پاکستان کے لئے پریشان کن اورتشویشناک صورتحال ہے،آبادی میں اضافے کی رفتار کے مقابلے میں پاکستان کا جی ڈی پی گروتھ نہ ہونے کے برابر ہے جو قومی ترقی کو حقیقت میں منفی دکھارہا ہے ، سیاسی تقسیم سے بالا تر ہوکر اس اہم مسئلے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ2022 کو پاپولیشن مینجمنٹ کا سال قرار دیا جائے اور اتفاق رائے سے پالیسی کو بہتر بنایا جائے ، آبادی میں اضافے سے فوڈسکیورٹی اور دیگر مسائل پیدا ہورہے ہیں جن کا قومی سطح پر ادراک کرنا ہوگا ، پارلیمنٹ کی سطح پر آبادی سے متعلق اہم معاملے کو مرکزی اہمیت دینے کی ضرورت ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے ، جاب سکیورٹی ،صحت سمیت دیگر مسائل پیدا ہورہے ہیں ، اس معاملے پر لوکل گورنمنٹ کی سطح تک مین سٹریمنگ کی ضرورت ہے، پارلیمان ، گورنمنٹ ، سول سوسائیٹی ، اور میڈیا کو مل کر اِس اہم قومی مسئلہ پہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Watch Live Public News