سوالوں کا جواب نہ ہو تو جوتے پھینک دو، تحریک انصاف کا نیا حربہ

سوالوں کا جواب نہ ہو تو جوتے پھینک دو، تحریک انصاف کا نیا حربہ

(ویب ڈیسک ) اڈیالہ کے باہر صحافیوں کو ایک بار پھر نشانہ بنانے کی تیاری کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   زلفی بخاری کی جانب سے کارکنوں کے بھیس میں شرہسند بجھوائے گئے ہیں،علیمہ خان سے مشن نور اور قادیانیوں کے حوالے سے سوال پوچھنے پر ایک مخصوص گروپ کو صحافیوں پر غصہ ہے۔

تحریک انصاف کے کارکن پہلے بھی صحافی طیب بلوچ اور دیگر کو سوال پوچھنے پر اڈیالہ کے باہر تشدد کا نشانہ بنا چکے۔ طیب بلوچ کی مدعیت میں ایف آئی آر بھی درج ہے، صحافی تشدد کیس میں علیمہ خان، نعیم حیدر پنجوتھہ سمیت چالیس نامعلوم افراد نامزد ہیں۔

ملک بھر میں صحافی برادری سوال پوچھنے پر صحافیوں کو ہراساں کرنے پر تحریک انصاف کے خلاف احتجاج کر چکی۔

اڈیالہ جیل کے باہر کوریج کیلئے موجود صحافی پر عزم ہیں کہ کسی حربے سے خائف نہیں ہوں گے، سوال پوچھیں گے۔

Watch Live Public News