ویب ڈیسک: مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ان حالات میں سوشل میڈیا پر دونوں ممالک کے درمیان جنگی ماحول کا منظر ہے۔پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اپنے ملک کے ان اقدامات کو سراہا اور بھارتی اقدامات کے خلاف مختلف میمز اور پوسٹس کا تبادلہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے، اٹاری بارڈر کو بند کرنے اور دیگر اقدامات کے بعد پاکستان نے جوابی کارروائی کے طور پر انڈین پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود اور سرحد بند کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا عمل بھی معطل کر دیا گیا ہے۔
ان حالات میں سوشل میڈیا پر دونوں ممالک کے درمیان جنگی ماحول کا منظر ہے۔ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اپنے ملک کے ان اقدامات کو سراہا اور بھارتی اقدامات کے خلاف مختلف میمز اور پوسٹس کا تبادلہ کیا۔ بھارتی صارفین نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو موضوع بنایا، تاہم پاکستانیوں نے اس صورتحال کا مزاحیہ انداز میں مقابلہ کیا اور دلچسپ ردعمل پیش کیا۔
سوشل میڈیا پرایک صارف نے لکھا کہ ہم تاج محل میں اقراء یونیورسٹی بنائیں گے اور ساتھ ہی کباب جیز کی برانچ بھی ہوگی۔

ایان خان نامی صارف نے ایک تصویر پوسٹ کی جس پر لکھا کہ انڈیا پانی دو آنکھ میں صابن چلا گیا ہے۔

ایک ایکس صارف نے لکھا ’انڈیا والو ہن لاڈ شاڈ ختم‘۔

وجے پٹیل نامی انڈین صارف نے جنگ کی دھمکی دہتے ہوئے پاکستانیوں کو کہا کہ آج رات مت سونا جس پر ایک صارف نے جواب دیا کہ ’کل ورکنگ ڈے ہے ہفتے کا دن رکھ لو‘۔

ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ ’دکھ اس بات کا ہے زندگی کو جندگی بولنا پڑے گا‘۔

میاں عامر نے لکھا کہ بھارتی آرمی چیف نے پاکستان جانے سے انکار کر دیا کہ وہاں سیکیورٹی خدشات ہیں۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ بھارت نے پاکستان فوجیں بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پاک بھارت جنگ دُبئی میں کرانے کا فیصلہ۔

ایک صارف نے لکھا کہ امریکا نے انڈیا کو دھمکی دی ہے کہ اگر پاکستان کو کچھ ہوا تو قرضہ آپ دیں گے۔

سہیل قریشی لکھتے ہیں کہ’جنگ ہو نہ ہو فلموں کے آئیڈیاز تو ملے، جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ اس بار ابھینندن بھی واپس نہیں دیں گے اور چائے کی جگہ گڑ والا شربت پلائیں گے۔
