پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات سے متعلق بڑا اعلان

پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات سے متعلق بڑا اعلان
کیپشن: پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات سے متعلق بڑا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کا ضمنی الیکشن سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا ہے۔ جس کے تحت پی ٹی آئی امیدوار سنی اتحاد کونسل کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اعلان کیا ہے۔ جس میں لکھا ہے کہ پاکستان بھر میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار جو کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں انہیں پارٹی کی طرف سے یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس الیکشن کو سنی اتحاد کونسل کے ٹکٹ پر لڑیں گے۔

یادرہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے اعلامیے کے مطابق تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس  میں تمام ممبران نے شرکت کی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا۔ اجلاس میں چیئرمین عمران خان کی ہدایات کے مطابق مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق   عمران خان نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے معاملے کو سیاسی کمیٹی کے سپرد کیا تھا۔ سیاسی کمیٹی کے اراکین نے تفصیلی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے صوبائی حلقے پی پی-87 سے مُنزا فاطمہ اور احمد محمد چٹھہ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے-66 سے  عین احمد پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ہوں گی۔ جبکہ باقی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے امیدواروں کے بارے میں پارٹی جلد فیصلہ کرے گی۔

Watch Live Public News