ویب ڈیسک:جائیداد میں بہن کے وراثتی حصے سے متعلق سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ دیتے ہوئےبھائی کی درخواست خارج کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس نعیم افغان بھی بینچ کا حصہ تھے۔
دوران سماعت، جسٹس نعیم افغان نے ریمارکس دیے کہ بھائی نے بہنوں سے خدمت کروانی ہے لیکن جائیداد میں حصہ نہیں دینا، بہنیں کھانا بنا کر دیتی ہے گھر کی صفائی کرتی ہیں۔
جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے کہ قرآن میں بہن کا حصہ لکھ دیا گیا، قرآن کے حکم سے کیسے انکار ہو سکتا ہے، جائیداد کی تقسیم نامے پر بہن کے دستخط نہیں ہیں۔
دوران سماعت خاتون کے بھائی کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ بہن کو حصہ دیا ہے لیکن وہ کہتی ہے حصہ کم ملا ہے۔
عدالت نے بہن کے حصے کے خلاف بھائی کی اپیل خارج کر دی۔