ویب ڈیسک: سینئر لیگی رہنما راناثناءاللہ کی رہائش گاہ پر 9 مئی کو حملہ کیس کا فیصلہ سنادیا گیا۔فواد چوہدری کو مقدمہ سے بری کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ سمن آباد میں درج مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا ۔فیصلے کے مطابق 109 ملزمان کا ٹرائل مکمل ہونے پر ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں جبکہ 34 ملزمان کو مقدمہ سے بری قرار دیدیا گیا ۔ملزمان کو دس دس سال کی سزائیں سنائی گئیں۔ پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، زرتاج گل، شبلی فراز، کنول شوزب کو دس دس سال کی سزا سنائی گئی۔ اسی طرح ارکان اسمبلی شیخ شاہد جاوید کو 3 سال اور اسماعیل سیلا کو دس سال قید کی سزاسنائی گئی۔
واضح رہے کہ مقدمے میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اور88کارکنوں سمیت 109ملزمان کا ٹرائل ہو چکا ہے،نامزد ملزمان میں عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل اور دیگر شامل ہیں۔
یادرہے کہ 9مئی کو رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملے کا مقدمہ تھانہ سمن آباد میں درج کیا گیا تھا۔