حکومت کا یکم تا 12 ربیع الاول عشرہ رحمت اللعالمین منانے کا اعلان 

حکومت کا یکم تا 12 ربیع الاول عشرہ رحمت اللعالمین منانے کا اعلان 

(ویب ڈیسک ) وزارت مذہبی امور نے 1447ء ہجری کو 1500 ویں ولادت و با سعادت کے طور پر منانے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ  یکم تا 12 ربیع الاول عشرہ رحمت اللعالمین منایا جائیگا، اس کا سب سے اہم حصہ 50 ویں سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد ہوگا،  اس کانفرنس میں اہم سیاسی و سرکاری و بین الاقوامی شخصیات شرکت کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ  سوشل میڈیا کے مفید استعمال کی تعلیم و تربیت، ریاست کی ذمہ داریاں سیرت البنی کی روشنی میں ہوگا، چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان و کشمیر کو بھی سیرت البنی کانفرنسز کے انعقاد کی ہدایات کی گئی ہیں۔

سردار محمد یوسف نے کہا  کہ  اسلام آباد میں قومی رحمتہ اللعالمین کانفرنس ہوگی،قومی رحمتہ اللعالمین کانفرنس کا عنوان سوشل میڈیا کا مفید استعمال سیرت رسول کی روشنی رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   وزارت مذہبی امور نے پورے عشرے میں مختلف پروگرامات تشکیل دیئے گئے،صوبوں میں بھی مرکز کی طرح آگاہی پروگرام منعقد کئے جاسکیں گے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور  نے کہا کہ سوشل میڈیا کو تعمیری مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی تربیت دی جائے گی،تمام پروگرامات کی ویڈیوز وزارت مذہبی امور کو بھیجی جائیں گی، تمام پاکستانیوں اور دنیا کو مثبت پیغام دیا جائے گا۔

Watch Live Public News