سلمان اکرم راجہ نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیوں کیا؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

سلمان اکرم راجہ نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیوں کیا؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

ویب ڈیسک: سلمان اکرم راجہ کا بطور سیکریٹری جنرل استعفی کا معاملہ، سلمان اکرم راجہ اور علیمہ خان کے درمیان ضمنی انتخابات معاملے پر بحث ہوئی۔

 پارٹی ذرائع  کے مطابق علیمہ خان نے کہا بانی کا واضح حکم تھا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لیں، سلمان اکرم راجہ نے سیاسی کمیٹی کا موقف اور ارکان کی رائے سے علیمہ خان کو آگاہ کیا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا ضمنی انتخابات میں شمولیت کے خلاف ووٹنگ میں 9 اور حق میں تیرہ نے بات کی۔

سلمان اکرم راجہ پر بانی چیئرمین سے اپوزیشن لیڈر کے نام مانگنے پر بھی تنقید ہوئی۔

قبل ازیں اپنے ایکس اکاؤںٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ’ میں کوئی روایتی سیاست دان نہیں، نہ جاگیردار نہ مل اونر،  تاہم میرا مختصر خاندان میرے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم نے پارٹی کے اندر اور باہر سے ہر قسم کے رقیق حملوں کو سہا ہے۔ کوئی ملال نہیں۔ اپنی بھرپور وکالت کو پس پشت ڈال کر معاشی بے یقینی کو بخوشی قبول کیا۔

سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ ’’ آج ایک ایسا واقعہ ہوا ہے جو اب مجھ سے دو ٹوک فیصلے کا تقاضا کرتا ہے۔ میری زندگی کھلی کتاب ہے۔ میرا کوئی عمل کسی اصول سے متصادم نہیں۔

’’  فکری و معاشی دیانت پر سمجھوتہ مجھے قبول نہیں۔ کل میں خان صاحب سے گزارش کر کے عہدے سے علیحدہ ہو جاؤں گا۔ میری وکالتی خدمات بلا معاوضہ حاضر رہیں گی۔‘‘

Watch Live Public News