ویب ڈیسک: این ایچ اے نے لاہور، اسلام آباد موٹروے (ایم-2) پر ٹول ٹیکس کی نئی شرحوں کا اعلان کردیا۔
جاری نوٹی فکیشن کے مطابق نیا ٹول ٹیکس 26 اگست 2025 سے نافذ ہو گا، نظر ثانی شدہ ٹول ٹیکس 25 اگست 2026 تک برقرار رہے گا۔
کار، جیپ اور ٹیکسی (کلاس 1) کے لیے ٹول ٹیکس 1330 روپے مقرر کی گئی، کار، جیپ اور ٹیکسی (کلاس 1) کے لیے فی کلومیٹر 3.72 روپے بنتے ہیں۔
ویگن (کلاس 2) کے لیے ٹول ٹیکس 2240 روپے (6.24 روپے فی کلومیٹر) وصول کیا جائے گا۔
بسوں سے 3130 روپے (8.73 روپے فی کلومیٹر) لیے جائیں گے۔
ٹول ٹیکس میں یہ 10 فیصد سالانہ اضافہ اپریل 2014 کو دستخط ہونے والے کنسیشن معاہدے کے مطابق کیا گیا ہے۔