بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، 1 سپاہی شہید،1 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، 1 سپاہی شہید،1 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے علاقے ژوب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 1 دہشتگرد ہلاک ہو گیا جب کہ مقابلے کے دوران 1 سپاہی بھی شہید ہوگیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ژوب کے علاقے سمبازا میں خفیہ اطلاعات پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا ہے ، آپریشن پاک افغان سرحد پردہشت گردوں کی نقل وحرکت کی اطلاعات پرکیا گیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقےکی مسلسل نگرانی کرکے دہشتگردوں کے ایک گروپ کو صبح روکا گیا تھا ، دہشتگردوں کے فرار کے راستے روکنے کیلئے ناکہ بندی کی گئی تو دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی تھی ، سرحدپار سے دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی تھی ، دہشتگرد کے پی میں گھس کے شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بناناچاہتےتھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا جب کہ دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں سپاہی حق نواز شہید ہوا اور دو جوان زخمی ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تلعقات عامہ نے بتایا ہے کہ علاقے کو دہشتگردوں سے کلیئر کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔