پشاور: پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف کل پشاور ہوئی کورٹ میں پٹیشن دائرل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ ترجمان انصاف لائرز فورم معظم بٹ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان واپس لینے کے خلاف کل پشاور ہائی کورٹ جائیں گے، کیس سے متعلق پٹیشن تیار کرلی گئی ہے،کوشش ہوگی کہ پٹیشن کل ہی سماعت کے لئے مقرر ہو۔ معظم بٹ نے کہا کہ پٹیشن میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم کرنے کی استدا کی گئی ہے، پٹیشن میں لکھا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیرقانونی فیصلہ کیا ہے،غیرمتعلقہ شخص کی درخواست پر انتخابی نشان واپس لینا غیرقانونی ہے۔ چند روز قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے بلے کا نشان واپس لے لیا تھا۔