'پاکستان کے دشمن مذہبی ، نسلی ،سیاسی کمزوریوں کو استعمال کرتے ہوئے دراڑیں ڈالنے پر تلے ہوئے ہیں '

'پاکستان کے دشمن مذہبی ، نسلی ،سیاسی کمزوریوں کو استعمال کرتے ہوئے دراڑیں ڈالنے پر تلے ہوئے ہیں '
آرمی چیف جنرل سید واصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن مذہبی ، نسلی ،سیاسی کمزوریوں کو استعمال کرتے ہوئے دراڑیں ڈالنے پر تلے ہوئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کرائسٹ چرچ میں کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی۔کرسچن کمیونٹی نے آرمی چیف کا خیرمقدم کیا اور تہوار بانٹنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان میں تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے قائد اعظم محمد علی جناح کے 147 ویں یوم پیدائش پر ان کے عظیم وژن اور قیادت کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ۔ آرمی چیف نے 11 اگست 1947 کو دستور ساز اسمبلی سے خطاب کے دوران قائد کے تاریخی کلمات کا حوالہ دیا ۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ اسلام ہمیں امن، دوستی کا سبق سکھاتا ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی کا درس دیتا ہے۔آرمی چیف نے قائد کے حقیقی وژن پر عمل کرنے کے لیے معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں امن، دوستی کا سبق سکھاتا ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو کہ وقت کی ضرورت ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف نے مسائل سے نمٹنے کے لیے پروپیگنڈے کی بجائے قومی مسائل کے بارے میں سچائی اور علم پر مبنی رائے رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے دشمن مذہبی، نسلی اور سیاسی کمزوریوں کو استعمال کرتے ہوئے دراڑیں ڈالنے پر تلے ہوئے ہیں، ہمیں ایک پرعزم اور مضبوط قوم کے طور پر اٹھنے کے لیے متحد اور متحد ہونا پڑے گا۔ ترجمان پاک فو ج کے مطابق آرمی چیف نے قائد اعظم محمد علی جناح کے 147ویں یوم پیدائش پر ان کے عظیم وژن اور قیادت کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ۔ آرمی چیف نے کہا کہ 11 اگست 1947 کو دستور ساز اسمبلی سے خطاب کے دوران قائد کے تاریخی کلمات کا حوالہ دیاکہ آپ آزاد ہیں، قائد نے کہا تھا کہ آپ اپنے مندروں میں جانے کے لیے آزاد ہیں، آپ اس ریاست پاکستان میں اپنی مساجد یا کسی دوسری عبادت گاہ میں جانے کے لیے آزاد ہیں۔ آرمی چیف نے تمام شعبوں میں پاکستان کی مسیحی برادری کی جانب سے کیے گئے تعاون اور قربانیوں کا بھرپور اعتراف کیا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔