ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، دو خوارج ہلاک

ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، دو خوارج ہلاک

ویب ڈیسک: ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، آپریشن کے دوران دو خوارج ہلاک، ہلاک ہونے والوں میں خوارج کا سرغنہ دلاور شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   ہلاک خوارج سرغنہ دلاور متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب تھا، دلاور کے سر کی قیمت حکومت نے 40 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔

ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا،   خوارج سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے پیش نظر سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی،عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف مہم پوری قوت سے جاری ہے۔ 

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف کا  ضلع  ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خوارج  خلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش گیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے،ملک کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کریں گے.

Watch Live Public News