پی ایس ایل 7: اسلام آباد یونائیٹڈ فاتح، پشاور زلمی ایونٹ سے باہر

پی ایس ایل 7: اسلام آباد یونائیٹڈ فاتح، پشاور زلمی ایونٹ سے باہر
لاہور: ( پبلک نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کی جانب سے 170 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا، ایلکس ہیلز نے 62 رنز کی بہترین اننگز کھیلی، فہیم اشرف کو شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/1496916119315107856?s=20&t=3cwa-Ywp7B5R1PVyy_Jx7Q جمعرات کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے ایلیمنیٹر ون میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ زلمی کی طرف سے کامران اکمل اور شعیب ملک نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ کامران اکمل 39 بالوں پر 58 اور شعیب ملک 43 بالوں پر 55 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ حسین طلعت نے 28 اور محمد حارث نے 12 رنز کی اننگز کھیلی۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/1496914617905287169?s=20&t=3cwa-Ywp7B5R1PVyy_Jx7Q اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے30 رنز کے عوض3 وکٹیں حاصل کیں۔ کپتان شاداب خان اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کا 170 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور حاصل کرلیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ میں دوبارہ واپسی کرنے والے ایلکس ہیلز نے 49 بالوں پر 62 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں تین چھکے اور چھ چوکے شامل ہیں۔ اعظم خان نے قیمتی 28 رنز بنائے، کپتان شاداب خان 22 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/1496912075133759497?s=20&t=3cwa-Ywp7B5R1PVyy_Jx7Q اسلام آباد یونائیٹڈ کو آخری اوور میں فتح کے لئے 10 رنز درکار تھے کہ زلمی کے بائولر بینی ہوویل نے پہلی بال پر اعظم خان کو آئوٹ کرکے میچ کو مزید سنسنی خیز بنا دیا تاہم لیام ڈاوسن نے دوسری بال پر چھکا اور تیسری بال پر چوکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلوا دی۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/1496910408044912640?s=20&t=3cwa-Ywp7B5R1PVyy_Jx7Q فہیم اشرف 19 اور لیام ڈاوسن 10 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ پشاور زلمی کے فاسٹ بائولر سلمان ارشاد نے 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ خالد عثمان اور بینی ہوویل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ فہیم اشرف کو شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پی ایس ایل کا ایلیمنیٹر ٹو اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان (آج) جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News