’فواد کی گرفتاری جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر زوردار طمانچہ ہے ‘

’فواد کی گرفتاری جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر زوردار طمانچہ ہے ‘
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ فواد چودھری کی بغیر وارنٹ گرفتاری جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر زوردار طمانچہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کی گرفتاری کی شدید مزمت کرتے ہوئے لکھا کہ فواد چودھری کا کیا قصور ہے؟ کس جرم کے تحت اٹھایا گیا ہے ؟ ان کا کہنا تھا کہ فواد چودھری کی بغیر وارنٹ گرفتاری جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر زوردار طمانچہ ہے، پاکستان کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے ورنہ حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔