تحفظ آئین پاکستان میں جی ڈی اے کی شمولیت؟اجلاس کی اندرونی کہانی

تحفظ آئین پاکستان میں جی ڈی اے کی شمولیت؟اجلاس کی اندرونی کہانی
کیپشن: تحفظ آئین پاکستان میں جی ڈی اے کی شمولیت؟اجلاس کی اندرونی کہانی

ویب ڈیسک: تحفظ آئین پاکستان میں جی ڈی اے کی شمولیت کا معاملہ، جی ڈی اے کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق جی ڈی اے نے تاحال تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا، جی ڈی اے کا کہنا ہے کہ تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کے لیے مزید مشاورت کی جائے گی، تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی جی ڈی ے قیادت سے جلد ایک بیٹھک بھی ہوگی۔

جی ڈی اے نے 8 فروری کے انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے یوم سیاہ کا فیصلہ کیا ہے،کراچی میں جی ڈی اے جے جلسے کے لیے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد اعلان ہوگا۔

ڈاکٹر صفدرعباسی  کا کہناہے کہ تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کے لیے محمودخان اچکزئی کے ساتھ ملاقات ہوچکی، جی ڈی اے سربراھ پیرپگارا کے ساتھ کے پی کے ترجمان بیریسٹر سیف سے پہلے ملاقات ہوچکی ہے۔

Watch Live Public News