عہدہ سنبھالنے کے بعد ٹرمپ کا آگ سے متاثرہ کیلیفورنیا کا دورہ

عہدہ سنبھالنے کے بعد ٹرمپ کا آگ سے متاثرہ کیلیفورنیا کا دورہ
کیپشن: عہدہ سنبھالنے کے بعد ٹرمپ کا آگ سے متاثرہ کیلیفورنیا کا دورہ

ویب ڈیسک: امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے آگ سے متاثرہ کیلیورنیا کا دورہ کیا ہے اور گورنر نے ملاقات کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں جنوبی کیلی فورنیا میں مزید 5 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لاس اینجلس، سان ڈیاگو، وینٹورا اور ریور سائیڈ کی کاؤنٹیوں میں لگی ہے۔

تفصٰیلات کے مطابق7 جنوری سے لگی آگ اب تک تقریباً 40 ہزار ایکڑ رقبے کو خاکستر کر چکی ہے اور کم از کم 28 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 22 لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تباہی سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ صدارت کا عہدہ دوبارہ سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا  یہ متاثرہ علاقے کاپہلا دورہ ہے۔جہاں انہوں نےکیلی فورنیا کے گورنر سے ملاقات کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ 

Watch Live Public News