سانحہ گل پلازہ: تیسرے فلور سے ملنے والی انسانی باقیات ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے ہسپتال منتقل

سانحہ گل پلازہ: تیسرے فلور سے ملنے والی انسانی باقیات ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے ہسپتال منتقل
کیپشن: سانحہ گل پلازہ: تیسرے فلور سے ملنے والی انسانی باقیات ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے ہسپتال منتقل

ویب ڈیسک: گل پلازہ میں ریسکیو آپریشن نویں روز میں داخل ہوگیا، اور اس دوران تیسرے فلور سے انسانی باقیات برآمد ہوئی ہیں، جنہیں ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سُمعیہ طارق کے مطابق، اب تک 71 لاشیں اور انسانی باقیات اسپتال لائی جاچکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 22 جاں بحق افراد کی شناخت مکمل ہو چکی ہے، جن میں 6 لاشیں قابلِ شناخت تھیں، جبکہ 15 کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے ہوئی۔ ایک لاش کی شناخت قومی شناختی کارڈ سے کی گئی۔

کراچی میں سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں نبی بخش تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، جس میں غفلت اور لاپرواہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

سندھ حکومت نے گل پلازہ کی ازسرنو تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ تعمیر اپنے بجٹ سے کی جائے گی اور کثیر المنزلہ عمارت ایک سال میں مکمل کی جائے گی۔ تعمیر کے بعد دکانیں الاٹیز کو دی جائیں گی، اور اس کے لیے ماہرین تعمیرات سے مدد حاصل کر لی گئی ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں 17 جنوری کی رات گل پلازہ میں آتشزدگی کے باعث عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی۔

Watch Live Public News